ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:وینکٹاپور کے قریب چلٹی ٹرین سے ٹکرا کر 7بھینسیں ہلاک

بھٹکل:وینکٹاپور کے قریب چلٹی ٹرین سے ٹکرا کر 7بھینسیں ہلاک

Sun, 14 Oct 2018 21:54:20    S.O. News Service

بھٹکل:14/اکتوبر(ایس اؤ نیوز)اتوار کی علی الصبح  3بجے کے قریب چلتی ٹرین سے ٹکرانے کے نتیجے میں 7بھینس جائے وقوع پر ہی ہلاک ہونے اور ایک بھینس شدید زخمی ہونے کی واردات  تعلقہ کے وینکٹاپور کنڈیکوڈلو کینڈ ماستی مندر کے قریب پیش آئی ہے۔

ہلاک شدہ بھینسیں شرالی، وینکٹاپور اور مٹھلی علاقے کی بتائی جارہی ہیں۔ زخمی بھینس کو مقامی لوگوں نے علاج کرایا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چلتی ٹرین کی رفتار سے ہلاک شدہ بھینسوں کے جسم کے چیتھڑے اڑ گئے  جس میں ایک حاملہ بھینس بھی شامل ہے۔ مہلوک بھینسوں کو فوری طورپر وہاں سے نکال باہر کرنے کی مقامی لوگوں نےجالی پٹن پنچایت انتظامیہ سے مانگ کی ہے۔


Share: